Time 22 فروری ، 2025
جرائم

کراچی ڈیفنس میں معروف اداکار کا بیٹا ساحر حسن گرفتار، منشیات برآمد

کراچی ڈیفنس میں معروف اداکار کا بیٹا ساحر حسن گرفتار، منشیات برآمد
اسکولوں اور دیگر مراکز میں منشیات کا کاروبار کرنے والوں پر چھاپے جاری ہیں: سی آئی اے— فوٹو:فائل

کراچی ڈیفنس میں پولیس نے معروف اداکار کے بیٹے ساحر حسن کو گرفتار کرلیا۔

کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (سی آئی اے) پولیس کا ڈیفنس میں پارٹی ڈرگس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ڈی آئی جی سی آئی اے کے مطابق پولیس نے کارروائی میں معروف اداکار کے بیٹے ساحر حسن کو گرفتار کرلیا اور ساحر حسن کے قبضے سے آدھا کلو منشیات برآمد ہوئی۔

ان کا کہنا تھاکہ اداکار کا بیٹا منشیات سپلائی کرتا تھا اور ملزم کے پاس سے برآمد منشیات کی مالیت 15 لاکھ پاکستانی روپے بنتی ہے۔

ڈی آئی جی سی آئی اے نے بتایاکہ شہر کے پوش علاقوں میں منشیات کی فروخت پر کریک ڈاؤن جاری ہے، اسکولوں اور دیگر مراکز میں منشیات کا کاروبار کرنے والوں پر چھاپے جاری ہیں۔

مزید خبریں :