23 فروری ، 2025
کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کی طبیعت مزید بگڑ گئی۔
پوپ فرانسس کی صحت سے متعلق ویٹی کن نے اپنے بیان میں کہا کہ پوپ فرانسس کی طبیعت گزشتہ روز کے مقابلے میں زیادہ خراب ہوگئی ہے۔
ویٹی کن کا کہنا ہے کہ پوپ فرانسس کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، پلیٹی لیٹس کم ہونے پر انہیں خون بھی لگایا گیا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق 88 سالہ پوپ فرانسس کو ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی تھی، اور وہ 14 فروری سے اسپتال میں داخل ہیں۔