Time 25 فروری ، 2025
کھیل

چیمپئنز ٹرافی کا اہم میچ، پنڈی میں بارش کے سبب جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کا ٹاس تاخیر کا شکار

چیمپئنز ٹرافی کا اہم میچ، پنڈی میں بارش کے سبب جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کا ٹاس تاخیر کا شکار
آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کا ٹاس 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا__فوٹو: ای ایس پی این

راولپنڈی میں ہلکی بارش کے سبب آج چیمپئنز ٹرافی میں کھیلے جانے والا اہم اور بڑا مقابلہ تاخیر کا شکار ہے۔

آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کا ٹاس 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا اور میچ کا آغاز 2 بجے ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے پچ کو کوورز سے ڈھانپ رکھا ہے۔

پچ اور اطراف پر کور بدستور موجود ہیں اور انتظار کیا جارہا ہے کہ ہلکی بارش رکے تو ٹاس کیا جائے۔

مزید خبریں :