25 فروری ، 2025
کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔
محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
نئے شیڈول کے مطابق 16 مارچ کو شروع ہونے والے امتحانات اب 7 اپریل سے شروع ہوں گے جبکہ نویں دسویں کے پریکٹیکل امتحانات 10 مارچ سے ہوں گے۔
فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے امتحانات 28 اپریل سے ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی نے میٹرک کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ رمضان المبارک کی وجہ سے کیا۔