25 فروری ، 2025
کراچی میں مصطفیٰ قتل کیس سے متعلق وائرل ہونے والی ویڈیو کے بارے میں مقتول کے اہلخانہ اور پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا لڑکا مصطفیٰ نہیں، کوئی اور ہے۔
کراچی میں مصطفیٰ عامر قتل کیس میں پولیس کے تفتیشی حکام کو مرکزی ملزم ارمغان کے موبائل فون سے ایک ویڈیو ملی جو مبینہ طور پر نیوایئر نائٹ کی تھی اور بعد میں وائرل بھی ہوگئی۔
ابتدائی طور یہی تاثر پیدا ہوا کہ ویڈیو مصطفیٰ عامر کی ہے اور یہی ویڈیو ملزم ارمغان کے ساتھ اُس کے جھگڑے کی وجہ بنی۔
تاہم مصطفیٰ کے خاندانی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا لڑکا مصطفیٰ نہیں کوئی اور ہے۔
دوسری جانب پولیس نے بھی تصدیق کی ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا لڑکا مصطفیٰ نہیں ہے۔