Time 27 فروری ، 2025
کھیل

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں نئی تاریخ رقم ہوگئی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں نئی تاریخ رقم ہوگئی
کوہلی، جوش انگلس، راچن رویندرا اور ابراہیم زادران بھی چیمئنز ٹرافی 2025 میں سنچری اسکور کرچکے ہیں—فوٹو: فائل

پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں نئی تاریخ رقم ہوگئی۔

بدھ کو  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ بن گیا۔

انگلش بیٹر جو روٹ کی افغانستان کے خلاف 98 گیندوں پر بنائی گئی سنچری آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں 11ویں سنچری تھی۔جوکہ چیمپئنز ٹرافی کے کسی بھی ایڈیشن میں سب سے زیادہ سنچریاں ہیں۔

اس سے پہلے چیمپئنز ٹرافی کے کسی ایڈیشن میں سب زیادہ (10)  سنچریاں 2002 اور 2017 کے ایڈیشن میں بنی تھیں۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں اب تک 8 میچز کھیلیں گئے ہیں اور اس میں ول ینگ، ٹام لیتھم، توحید ہردوئی، شبمن گل، رائن ریکلٹن، بین ڈکٹ، جوش انگلس، ویرات کوہلی، راچن رویندرا، ابراہیم زادران اور جو روٹ سنچری بنا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جانے ہیں۔

مزید خبریں :