Time 27 فروری ، 2025
دلچسپ و عجیب

کتے جیسی ساخت کی پہاڑی کی تصویر وائرل

کتے جیسی ساخت کی پہاڑی کی تصویر وائرل
یہ وہ تصویر ہے جو وائرل ہوئی / اے پی

چین میں ایک پہاڑی راتوں رات وائرل ہوگئی ہے جسے دور سے دیکھنے پر کسی کتے کے چہرے کو دیکھنے کا احساس ہوتا ہے۔

چینی صوبے Hubei میں دریائے یانگسی کے کنارے پر موجود یہ پہاڑی ایک ڈیزائنر کی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی تصویر سے وائرل ہوئی۔

گاؤ چنگ شان نے یہ تصویر گزشتہ دنوں اپنے آبائی قصبے Yichang کے قریب ہائیکنگ کے دوران لی تھی۔

ہائیکنگ کے بعد اپنی تصاویر کا جائزہ لینے پر انہیں اس بات کا احساس ہوا جو وہ پہلے نہیں دیکھ سکے تھے۔

انہوں نے دیکھا کہ ایک پہاڑی کی ساخت بالکل کسی کتے کے سر جیسی ہے جس نے اپنا سر زمین پر رکھا ہوا ہے جبکہ ناک پانی کو چھو رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 'یہ جادوئی اور خوبصورت تصویر ہے، میں اسے دریافت کرکے بہت پرجوش ہوگیا، اسے دیکھ کر لگتا ہے کہ کتا پانی پی رہا ہے یا مچھلی پکڑنے کے بارے میں سوچ رہا ہے'۔

انہوں نے اس تصویر کو ایک چینی سوشل میڈیا ایپ میں پوسٹ کیا جہاں وہ وائرل ہوگئی۔

کتے جیسی ساخت کی پہاڑی کی تصویر وائرل
پہاڑی کے قریب موجود ڈیک کی تصویر پیچھے آپ غور کریں تو وہ پہاڑی بائیں جانب نظر آئے گی / اے پی فوٹو

اب اس پہاڑی کو چین میں پپی ماؤنٹ بھی کہا جا رہا ہے اور متعدد افراد اس جگہ کو دیکھنے جا رہے ہیں۔

کچھ افراد کی جانب سے پہاڑی کے قریب بنے ایک ڈیک پر اپنے پالتو کتوں کے ساتھ کھڑے ہوکر تصاویر کھینچ کر سوشل میڈیا پر بھی پوسٹ کی گئیں۔

مزید خبریں :