Time 27 فروری ، 2025
دنیا

امریکی ارکان کانگریس نے عمران خان کی رہائی کیلئے وزیرخارجہ مارکو روبیو کو خط لکھ دیا

امریکی ارکان کانگریس  نے پاکستان میں جمہوریت کی بحالی اور  بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کرانےکے لیے وزیرخارجہ مارکو روبیو کو خط لکھ دیا۔

ارکان کانگریس جو ولسن اور اگسٹ فلگرکی جانب سے وزیر خارجہ مارکو روبیو کو لکھے گئے مشترکہ خط میں کہا گیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی پر سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں ، وہ دوسرے سیاست دانوں جیسے سلوک کے مستحق ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ عمران خان  ٹرمپ کی طرح عدالتی استحصال کا شکار ہیں۔

خط میں یہ بھی کہا گیا کہ جمہوریت، انسانی حقوق، قانون کی حکمرانی اور پاکستانی عوام کے لیے آزادی صحافت، آزادی اجتماع اور آزادی اظہار رائے کی بنیادی ضمانتوں کے احترام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں۔

مزید خبریں :