28 فروری ، 2025
پاکستان میں پولیو کے 2 نئے کیسز سامنے آگئے۔
سندھ کے علاقے قمبر اور پنجاب کے منڈی بہاؤالدین میں پولیو کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
سندھ میں رواں برس کا تیسرا اور پنجاب کا پہلا پولیو کیس سامنے آیا ہے جس کے بعد اس سال پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 5 ہوگئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال ملک میں پولیو کے 74 کیسز سامنے آئے تھے جن میں سے بلوچستان سے 27، خیبرپختونخوا سے 22 اور سندھ سے 23 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
اس کے علاوہ پنجاب اور اسلام آباد سے گزشتہ سال پولیو کا ایک ایک کیس سامنے آیا تھا۔