Time 28 فروری ، 2025
کاروبار

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر سستا کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر سستا کردیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
فوٹو: فائل

ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں کمی کردی گئی۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 72 روپے57 پیسے سستا کر دیا گیا۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلوگرام کے ایل پی جی سلنڈر کی نئی قیمت 2 ہزار 924 روپے اور 31 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 6 روپے 15 پیسے کمی کے بعد 247 روپے 82 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

مزید خبریں :