01 مارچ ، 2025
پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیر توانائی و پبلک ہیلتھ سید ناصر حسین شاہ کی جوش خطابت میں زبان پھسل گئی۔
ٹندوجام میں خطاب کے دوران ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ فارم 45 اور فارم 47 کی بہت باتیں ہوتی ہیں، الحمداللہ پیپلز پارٹی کے جتنے لوگ یہاں بیٹھے ہیں وہ سب فارم 47 والے ہیں۔
تقریب کے دوران صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ناصر حسین شاہ کی غلطی کی خوب صورتی کے ساتھ وضاحت بھی کردی ۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ جس طرح ناصر حسین شاہ نےکہا کہ ہم فارم 47 والے نہیں ہم فارم 45 والے ہیں۔