03 مارچ ، 2025
لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں خاتون نے سوکن کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ نے بیلن سے سوکن کو قتل کیا اور لاش بوری میں بند کرکے چھت پر چھپا دی۔
پولیس کا بتانا ہےکہ 5 دن بعد تعفن پھیلنے پر محلے داروں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر کارروائی کی گئی اور تحقیقات کے بعد خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق خاتون سے تفیتش جاری ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔