Time 05 مارچ ، 2025
دلچسپ و عجیب

20 بیویاں اور 104 بچے، افریقی شہری نے اتنی شادیاں کیوں کیں؟ دلچسپ وجہ جانیں

20 بیویاں اور 104 بچے، افریقی شہری نے اتنی شادیاں کیوں کیں؟ دلچسپ وجہ جانیں
مذکورہ شخص کی 7 بیویوں آپس میں سگی بہنیں ہیں: رپورٹ__فوٹو: غیر ملکی میڈیا

افریقی ملک تنزانیہ  سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی 20 بیویاں اور 104 بچے ہیں جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گیا۔

آج کے دور میں لوگ جہاں آبادی پر قابو پانے کے معاملے میں باشعور ہیں اور کم بچوں کی پیدائش کے حق میں ہوتے ہیں وہیں اس افریقی شہری نے وہ کارنامہ انجام دیا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مزی ارنسٹو (Mzee Ernesto) نامی شخص کا تعلق تنزانیہ کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے ہے جس نے 20 شادیاں کیں اور اس کے 104 بچے،144 پوتے پوتیاں، نواسے نواسیاں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مزی ارنسٹو کا گھر ایک گاؤں کی مانند لگتا ہے اور پورا خاندان ایک ہی جگہ رہتا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں اس شخص نے اتنی شادیوں کی وجہ بتائی کہ انہوں نے اپنے والد کی درخواست پر اپنے خاندان کو بڑھانا شروع کیا۔

20 بیویاں اور 104 بچے، افریقی شہری نے اتنی شادیاں کیوں کیں؟ دلچسپ وجہ جانیں
فوٹو: غیر ملکی میڈیا

انہوں نے اپنی پہلی بیوی سے 1961 میں شادی کی اور اس کے ایک سال بعد اس کا پہلا بچہ ہوا لیکن ان کے والد نے انہیں بتایا کہ ایک بیوی کافی نہیں ہے، ان کے والد نے شادی کا تمام بوجھ اٹھانے کی پیشکش کی لیکن ساتھ ہی شرط بھی رکھی۔

مزی کے مطابق والد نے شرط رکھی تھی کہ اگر وہ زیادہ بیویاں رکھنے اور زیادہ بچے پیدا کرنے پر راضی ہوگا تو ہی وہ اس کا سارا خرچہ اٹھائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق مزی کی 7 بیویاں آپس میں سگی بہنیں ہیں۔

مزید خبریں :