Time 05 مارچ ، 2025
انٹرٹینمنٹ

معروف بھارتی گلوکارہ کی خودکشی کی کوشش، وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا

معروف بھارتی گلوکارہ کی خودکشی کی کوشش، وینٹی لیٹر پر ڈال دیا گیا
گلوکارہ نے کیرئیر میں 1500 سے زائد گیت گائے ہیں اور بھارت سمیت دنیا بھر میں 3000 شوز کیے— فوٹو:فائل

بھارت کی 44 سالہ معروف گلوکارہ کلپنا راگویندر نے خودکشی کی کوشش کی جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد میں رہائش پذیر گلوکارہ دو دن گھر سے باہر نہ آئیں تو سکیورٹی اور پڑوسیوں نے پولیس کو آگاہ کیا۔

پولیس دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئی تو گلوکارہ کو بے ہوش پایا جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کی حالت تشویشناک ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کلپنا نے خواب آور گولیوں کی بڑی مقدار کھا کر خودکشی کی کوشش کی اور وہ گھر میں اکیلی تھیں۔

گلوکارہ کے شوہر بھی واقعے کی اطلاع ملتے ہی چنئی سے حیدرآباد پہنچ گئے۔ 

پولیس نے گلوکارہ کی خودکشی کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں اور ان کے شوہر سے بھی تفتیش کی۔

بھارت کی مقامی زبانوں تمل اورتیلگو کی گلوکارہ کلپنا بھارت کے مشہور گلوکار ٹی ایس راگویندر کی بیٹی بھی ہیں، انہوں نے کیرئیر کا آغاز ہی 5 سال کی عمر میں کیا۔

گلوکارہ نے کیرئیر میں 1500 سے زائد گیت گائے اور بھارت سمیت دنیا بھر میں 3000 شوز کیے۔ انہوں نے الائیاراجا  اور اے آر رحمان کے ساتھ بھی کام کیا جبکہ کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

مزید خبریں :