Time 06 مارچ ، 2025
جرائم

کراچی: رمضان المبارک میں اسٹریٹ کرائمز بڑھ گئے، ڈکیتی مزاحمت پر 3 افراد جاں بحق

کراچی: رمضان المبارک میں  اسٹریٹ کرائمز بڑھ گئے، ڈکیتی مزاحمت پر 3 افراد جاں بحق
فوٹو: فائل

رمضان المبارک میں کراچی میں اسٹریٹ کرائمز بڑھ گئے، گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران 3 افراد کی جان لے لی۔

کراچی میں پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

اس کے علاوہ قائد آباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکو کی فائرنگ سے نوجوان جان کی بازی ہار گیا جبکہ مشتعل افراد کے تشدد سے ڈاکو بھی مارا گیا۔

واقعہ کےخلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔

دوسری جانب سہراب گوٹھ میں بھی ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

مزید خبریں :