Time 07 مارچ ، 2025
پاکستان

اس بار عیدالفطر پر 5 چھٹیوں کا امکان کس طرح متوقع ہے؟

اس بار عیدالفطر پر 5 چھٹیوں کا امکان کس طرح متوقع ہے؟
ہر بار کی طرح اس بار بھی رمضان المبارک کے آغاز سے ہی عید الفطر کے چاند کے حوالے سے پیشگوئیاں کی جارہی ہے/ فائل فوٹو

فلکیاتی ماہرین کی جانب سے رواں برس رمضان المبارک کے 29 روزوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے باعث اس بار عیدالفطر پر 5 چھٹیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

ہر بار کی طرح اس بار بھی رمضان المبارک کے آغاز سے ہی عید الفطر کے چاند کے حوالے سے پیشگوئیاں کی جارہی ہے۔

رویت ہلال ریسرچ کونسل  کی جانب سے رواں برس عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کا امکان  ظاہر کیا گیا ہے۔

فلکیاتی ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان کے بیشتر حصوں میں 30 مارچ کی شام کو شوال کا چاند نظر آنے کا قوی  امکان ہے، اس روز چاند کی عمر 26 گھنٹے سے  زائد(شرائط کے عین مطابق ) ہونے کا امکان ہے۔

اگر عید کا چاند  29 ویں روزے یعنی 30 مارچ کو نظر آتا ہے تو عیدالفطر 31 مارچ تا 2 اپریل تک منائی جائے گی لیکن  30روزے ہونے کی صورت میں عید یکم اپریل تا 4 اپریل تک  ہوگی۔

چونکہ سرکاری سطح پر ہفتہ اتوار بعض سرکاری ملازمین کیلئے  ویسے ہی تعطیل ہوتی ہے لہٰذا رواں برس عید کیلئے کم ازکم 5 چھٹیوں یعنی29 مارچ تا 2 اپریل کی توقع کی جارہی ہے

تاہم عید کی چھٹیوں کا حتمی اعلان سرکاری طور پر ہی کیا جائے گا۔

مزید خبریں :