Time 09 مارچ ، 2025
پاکستان

ویڈیو: 'جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے'، چلتی ٹرین کےنیچے آنے والی ماں اور بچہ محفوظ رہے

حیدر آباد ریلوے اسٹیشن پر ماں بیٹے کی پٹڑی پرگرنے اورٹرین گزرنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خیبر میل میں خاتون اپنے بچے کے ساتھ ٹرین پرچڑھنے کی کوشش میں چلتی ٹرین کے نیچے آگئیں جس کے بعد اسٹیشن پر موجود شہریوں نے خاتون کو لیٹے رہنے کا کہا اور مسافروں نے ٹرین کی چین کھینچ لی۔ 

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بعد ازاں ٹرین رکنے پر لوگوں نے خاتون اور بچے کو نکالا اور خوش قسمتی سے دونوں زندہ تھے۔

ریلوے پولیس کو کہنا ہےکہ خاتون زخمی ہوگئی تھیں جنہیں علاج کے لیے مقامی اسپتال لے جایا گیا ہے۔ 

مزید خبریں :