Time 10 مارچ ، 2025
دنیا

اسپین: بارسلونا میں 10 پاکستانی نژاد افراد دہشتگردی کے الزام میں گرفتار

اسپین: بارسلونا میں 10 پاکستانی نژاد افراد دہشتگردی کے الزام میں گرفتار
فوٹو: فائل

اسپین کے شہر بارسلونا میں 10 پاکستانی نژاد افراد کو دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان مبینہ طور پر ایک منظم مجرمانہ تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں جو میسجنگ گروپوں کے ذریعے پرتشدد احکامات جاری کرتی تھی۔

یہ تنظیم مبینہ طور پر ٹی ایل پی سے منسلک بتائی جاتی ہے، اسی ضمن میں ایک شخص کو اٹلی سے بھی گرفتار کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ آپریشن 3 مارچ کی رات ہوا۔

سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹوں میں دہشت گردوں کی مبینہ طور پر تعریف بھی کی جاتی تھی۔گرفتار افراد کو 6 مارچ کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

گرفتار ملزمان پر دہشت گردوں کی مدد، مالی معاونت اور دہشت گردی کے لیے بھرتی کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ 

مزید خبریں :