Time 10 مارچ ، 2025
دنیا

ٹرمپ، وینس اور مسک جلد گرفتار ہوں گے، پیشگوئی کرنے والے ٹک ٹاکر کو سوشل میڈیا صارفین نے پاگل قرار دیدیا

ٹرمپ، وینس اور مسک جلد گرفتار ہوں گے، پیشگوئی کرنے والے ٹک ٹاکر کو سوشل میڈیا صارفین نے پاگل قرار دیدیا
ٹک ٹاک انفلوئنسر ڈریگن مین نے اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق ایک پیشگوئی کی تھی جو غلط ثابت ہوئی تھی۔ فوٹو فائل

بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاک انفلوئنسر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر ڈی جے وینس اور محمکے DOGE کے سربراہ ایلون مسک کی گرفتاری کی پیشگوئی کر کے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔

ٹک ٹاک انفلوئنسر ڈریگن مین نے اس سے قبل بھی ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق ایک پیشگوئی کی تھی جو غلط ثابت ہوئی تھی۔

امریکی صدارتی الیکشن میں ریپبلکن امیدوار کی کامیابی کے بعد ڈریگن مین نے کہا ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسری مدت کے لیے حلف اٹھانے کے لیے صدارتی محل میں داخل ہونے سے پہلے ہی روک دی جائے گا تاہم ایسا نہ ہوا۔

اس بار ٹک ٹاکر ڈریگن مین نے عیسائیوں کی روحانی کتاب بائبل کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’غرور تباہی سے پہلے اور تکبر زوال سے پہلے آتا ہے‘۔

ڈریگن مین کا کہنا تھا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر ڈی جے وینس اور DOGE کے سربراہ ایلون مسک بہت جلد گرفتار ہوں گے۔

ڈریگن مین کی نئی پیشگوئی پر سوشل میڈیا صارفین سیخ پا ہیں اور ایک صارف نے تو ڈریگن مین کو پاگل شخص قرار دیا ہے۔

ایک صارف نے لکھا ایسا لگتا ہے کہ اس شخص کی پیشگوئیوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے جبکہ ایک اور صارف نے کہا یہ شخص اتنا ہی جانتا ہے جتنا میں کر سکتا ہوں جو کہ کچھ بھی نہیں ہے۔

ایک صارف نے  لکھا کہ قیامت سے متعلق ایک اور پیشگوئی، جب حقیقت میں کچھ ہو جائے تو مجھے جگا دینا۔

مزید خبریں :