Time 10 مارچ ، 2025
دلچسپ و عجیب

لوگوں کے تنگ کرنے کے باوجود 38 گھنٹے تک ساکت کھڑے رہ کر عالمی ریکارڈ بنانے والا شخص

لوگوں کے تنگ کرنے کے باوجود 38 گھنٹے تک ساکت کھڑے رہ کر عالمی ریکارڈ بنانے والا شخص
ریکارڈ بنانے کے دوران لوگوں نے اس شخص کو کافی تنگ کیا / اسکرین شاٹ

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ایک یوٹیوبر نے سب سے زیادہ وقت تک ساکت کھڑے رہنے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا ہے۔

نورمی نامی یوٹیوبر نے اس سے قبل سب سے زیادہ وقت تک بیدار رہنے کا عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش کی تھی۔

وہ ریکارڈ اس لیے نہیں بن سکا کیونکہ گنیز ورلڈ ریکارڈز نے اس ریکارڈ کو ختم کر دیا ہے۔

نورمی 264 گھنٹے تک بیدار رہے اور اس کی ویڈیو کو لائیو اسٹریم کرنے کی کوشش بھی کی جسے یوٹیوب نے بلاک کر دیا۔

اس کے بعد اب نورمی نے سب سے زیادہ وقت تک ساکت رہنے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

وہ 38 گھنٹے تک اپنی جگہ پر ساکت کھڑے رہے حالانکہ آس پاس سے گزرنے والے افراد نے انہیں کافی تنگ بھی کیا، یہاں تک کہ پولیس کو بھی بلالیا۔

38 گھنٹے تک ایک سڑک کے کنارے کھڑے رہنے کی ویڈیو کو بھی لائیو اسٹریم کیا گیا جس دوران راہ گیروں نے انہیں کافی تنگ کیا اور مذاق بھی اڑایا۔

کچھ افراد نے ان کے چہرے پر مونچھیں بنائیں اور کچھ نے تو انڈے بھی توڑے۔

لوگوں کی جانب سے تنگ کیے جانے کے باوجود وہ 38 گھنٹے تک ساکت کھڑے رہے اور پھر دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔

یہ واضح نہیں کہ نورمی نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو شواہد جمع کرائے ہیں یا نہیں تاکہ باضابطہ طور پر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرسکیں۔

مزید خبریں :