11 مارچ ، 2025
پاکستان کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل سیریز 16 مارچ سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگی۔
5 میچز پر مشتمل سیریز میں مائیکل بریسویل نیوزی لینڈ کی ٹیم کی قیادت کریں گے، سیریز کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم میں چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے 7 کھلاڑی شامل ہیں۔
لوکی فرگوسن ، ڈیون کونوے، گلین فلپس، رچن روندرا اور مچل سینٹنر آئی پی ایل کی وجہ سے سیریز نہیں کھیلیں گے۔
کیوی اسکواڈ میں ایش سودھی اور بین سیئرز کی واپسی ہوئی ہے جبکہ کائل جیمیسن اور ول او رورکی ابتدائی 3 میچز میں شرکت کریں گے جبکہ میٹ ہینری کو آخری 2 میچز کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستان کے خلاف 5 میچز پر مشتمل سیریز کیلئے کیوی اسکوڈ میں کپتان مائیکل بریسویل، فن ایلن، مارک چیپمین، جیکب ڈفی، زیک فوکس، مچ ہے، میٹ ہینری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، ول او رورکی،ٹم رابن سن، بین سیئرز، ٹم سائفرٹ،ایش سودھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز 16 سے 25 مارچ تک ہوں گے۔