Time 11 مارچ ، 2025
کاروبار

امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی، ایس اینڈ پی اور نیسڈیک میں سال کا بدترین دن

امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں شدید مندی دیکھی گئی ہے۔

ایس اینڈ پی اور نیسڈیک میں سال کا بدترین دن رہا جب کہ نیسڈیک کمپوزٹ انڈکس میں ستمبر 2022کے بعد  سب  سے بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ڈاوجونز اور ایس اینڈ پی میں 2 فیصد سے زائد گراوٹ جب کہ نیسڈیک انڈیکس میں 4 فیصدکمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق بڑے پیمانے پر شیئرز کی فروخت ٹیرف اثرات کے بارے میں تشویش کے باعث تھی۔

اسی حوالے سے اتوار کے روز امریکی صدر ڈونلڈ  ٹرمپ نےکہا تھا کہ امریکی معیشت منتقلی کا دور دیکھے گی۔

مزید خبریں :