11 مارچ ، 2025
کراچی میں موسم بدلتے ہی سانس کے امراض میں اضافہ ہوگیا۔
ایمرجنسی انچارج سول اسپتال کے مطابق اسپتال میں سانس کے مرض کے یومیہ 150 سے زائد افراد آرہے ہیں اور اسی طرح جناح اسپتال میں بھی سانس کے مریضوں کی تعداد یومیہ 150 سے تجاوز کرگئی ہے۔
دوسری جانب طبی ماہر ین کا کہنا ہے کہ سانس کی بیماریوں سے سب سے زیادہ متاثر بچے ہو رہے ہیں، مریض گلے کی خرابی، نزلہ اور کھانسی کی شکایت کے ساتھ اسپتال پہنچ رہے ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق ایسے موسم میں دمے کے مریضوں کی حالت مزید بگڑنے لگتی ہے۔
طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی کہ رمضان المبارک میں ٹھنڈی اور غیر معیاری مشروبات سے پرہیز کریں، گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک کا استعمال لازمی کریں۔