Time 12 مارچ ، 2025
انٹرٹینمنٹ

جاوید شیخ نے بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کے برے رویے کا قصہ سنادیا

جاوید شیخ نے بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کے برے رویے کا قصہ سنادیا
جاوید شیخ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے بھارتی اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے حوالے سے گفتگو کی/ فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کے برے رویے کا تذکرہ کیا۔

جاوید شیخ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے بھارتی اداکار عمران ہاشمی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے حوالے سے گفتگو کی۔

سینئر اداکار نے کہا کہ مہیش بھٹ فلم 'جنت' کے پروڈیوسر تھے اور اس فلم کا ایک نیا ڈائریکٹر تھا، انہوں نے مجھے فلم کی اسٹوری بتائی تو اس وقت تک میری ملاقات عمران ہاشمی سے نہیں ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم فلم کی شوٹنگ کیلئے ساؤتھ افریقا کے شہر کیپ ٹاؤن پہنچ گئے، پہلا سین اسٹیڈیم میں تھا، ہم وہاں پہنچے تو ڈائریکٹر نے عمران ہاشمی سے میرا تعارف کروایا اور میں نے ملنے کیلئے ہاتھ آگے بڑھایا تو عمران ہاشمی منہ موڑ کر چلا گیا جس پر مجھے بہت غصہ آیا کہ یہ اپنے آپ کو کیا سمجھتا ہے، سلمان خان، اکشے کمار ، شاہ رخ خان سارے جاوید جی، جاوید جی کرتے ہیں،  جمعہ جمعہ 8 دن ہوئے ہیں یہ میرے ساتھ ایسا کررہا ہے۔

جاوید شیخ کے مطابق پھر ڈائریکٹر نے کہا کہ سین کی ایک بار ریہرسل کرنی ہے عمران ہاشمی وہاں بیٹھے ہیں ریہرسل کرلیتے ہیں جس پر میں نے جانے سے منع کردیا اور کہا کہ عمران کو میرے پاس بلاؤ، ڈائریکٹر نے اسے بلایا اور ہم نے ریہرسل کی، فلم کی شوٹنگ کے دوران میں نے عمران ہاشمی سے کبھی بات نہیں کی اور نہ ہی کبھی اس کی طرف دیکھا۔

مزید خبریں :