Time 12 مارچ ، 2025
دلچسپ و عجیب

72 لاکھ سے زیادہ تنخواہ والے ملازم نے 10 دن بعد ہی نوکری چھوڑ دی، وجہ جانیے

72 لاکھ سے زیادہ تنخواہ والے ملازم نے 10 دن بعد ہی نوکری چھوڑ دی، وجہ جانیے
یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا اور بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریڈ اٹ پر اس شخص کی کہانی وائرل ہوئی__فوٹو: فائل

کیا آپ سوچ سکتے ہیں کہ ایک شخص جس کی سالانہ تنخواہ لاکھوں میں ہو وہ ایک معمولی سی وجہ کے پیچھے نوکری چھوڑ دے؟

یہ واقعہ بھارت میں پیش آیا  جس کی کہانی بھارتی میڈیا نے بتائی تو وہ وائرل ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق ایک شخص نے ایک کمپنی کو 21 لاکھ بھارتی روپے (72 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) سالانہ میں جوائن کیا لیکن صرف 10 دن بعد نوکری کو خیرباد کہہ دیا۔

رپورٹس کے مطابق یہ شخص انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کا گریجویٹ ہے جس نے نوکری کے 2 ہفتے بعد ہی کمپنی چھوڑ دی، اس کا واقعہ کمپنی کے ایک سیلز کے نمائندے نے شیئر کیا جس نے کہا کہ اسے ایک  اکاؤنٹ ایگزیکٹو کو تربیت دینے کے لیے کہا گیا تھا۔

مذکورہ صارف نے بتایا کہ ٹرینی کی تنخواہ 2 لاکھ جوائننگ بونس کے ساتھ تقریباً 21 لاکھ سالانہ تھی لیکن زیادہ تنخواہ کے باوجود ٹرینی نے 10 دن میں نوکری چھوڑ دی۔

سیلز نمائندے نے بتایا کہ جب ٹرینی سے نوکری چھوڑنے کی وجہ پوچھی گئی تو اس نے بتایا مجھے کہا گیا تھا کہ وہ مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ میں کام کرے گا لیکن اسے پہلے ایک سال کے لیے سیلز کرنے کو کہا گیا۔

ٹرینی نے کہا یہ ہی وجہ ہے کہ میں نے نوکری چھوڑنے کا فیصلہ کیا کیونکہ میں اس کام سے ناخوش تھا اور میری اس کام میں کوئی دلچسپی بھی نہیں تھی۔

مزید خبریں :