12 مارچ ، 2025
بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا منظرنامہ مستحکم سے مثبت کردیا۔
موڈیز کے مطابق مثبت منظرنامہ بینکوں کی لچکدار مالی کارکردگی کے سبب کیا گیا ہے، مثبت منظرنامہ ایک سال قبل کے مقابلے بہتر معاشی حالات کا اظہار بھی ہے۔
ریٹنگ ایجنسی کے مطابق سال 2025 میں پاکستان کی معاشی نمو 3 فیصد تک رہنے کی توقع ہے جو سال 2024 میں 2.5 فیصد تھی۔
اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضال خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ایک سال میں یہ زبردست کارکردگی وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم کی انتھک محنت کا نتیجہ ہے جس کے باعث ملک غیر یقینی صورتحال سے نکل کر استحکام کی طرف آگیا ہے۔