Time 12 مارچ ، 2025
انٹرٹینمنٹ

اروشی نے مہنگی ترین گاڑی خرید کر تمام بھارتی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

اروشی نے مہنگی ترین گاڑی خرید کر تمام بھارتی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا
اروشی روٹیلا نے وہ گاڑی خریدی ہے جو بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی اور بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے پاس ہے— فوٹو:فائل

بھارتی ادکارہ اروشی روٹیلا نے مہنگی ترین گاڑی خرید کر تمام بھارتی اداکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اروشی روٹیلا نے رولز رائس کلینن خریدی ہے جس کی مالیت 12 کروڑ بھارتی روپے (41 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) ہے۔

یہ گاڑی مکیش امبانی، شاہ رخ خان، الو ارجن اور اجے دیوگن سمیت دیگر مرد سلیبریٹیز کے پاس ہے۔

اروشی رولز رائس کلینن خریدنے والی پہلی بھارتی اداکارہ ہیں اور اس سے قبل کروڑوں کا معاوضہ لینے والی کوئی بھی اداکارہ نہیں لے سکی ہیں۔

بھارتی اداکارہ نے اپنی گاڑی کی ویڈیو بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں انہیں گاڑی سے اترتے اور واپس بیٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

مزید خبریں :