Time 13 مارچ ، 2025
پاکستان

امریکا میں پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی کی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں: پاکستان

امریکا میں پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی کی باتیں محض قیاس آرائیاں ہیں: پاکستان
امریکا میں پاکستانی شہریوں کےداخلے پر پابندی کےحوالے سےکچھ بھی آفیشل نہیں ہے: ترجمان دفتر خارجہ/ فائل فوٹو

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستانیوں پر امریکی سفری پابندیوں کے حوالے سے باتوں کو قیاس آرائیاں قرار دیدیا۔ 

دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ امریکا میں پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی کی باتیں محض میڈیا پر قیاس آرائیاں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے اپنے شہریوں پر پابندی کا نوٹس لیا ہے اور  پاکستان امریکا سے رابطے میں ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی کے حوالے سےکچھ بھی آفیشل نہیں ہے۔ 

مزید خبریں :