13 مارچ ، 2025
سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ کیمپ میں شرکت کیلئے بیساکھیوں کے سہارے اسٹیڈیم پہنچ گئے۔
راہول ڈریوڈ چند روز قبل کرکٹ کھیلنے کے دوران انجرڈ ہوئے تھے جس کے بعد انہیں بیساکھیوں کےسہارے چلنا پڑا، تاہم اب راہول ڈریوڈ کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔
راہول ڈریوڈ آئی پی ایل فرنچائز راجستھان رائلز کے ہیڈ کوچ بھی ہیں اور انہوں نے انجری کے باوجود ٹیم کا پری سیزن کیمپ جوائن کیا۔
راجستھان رائلز نے سوشل میڈیا پر راہول ڈریوڈ کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہیں بیساکھیوں کے سہارے کیمپ میں آتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اپنی انجری کے باوجود راہول ڈریوڈ نے کیمپ میں بھرپور حصہ لیا، انہوں نے کھلاڑیوں کی پریکٹس کا بغور مشاہدہ کیا اور نوآموز کھلاڑیوں کو کچھ مشورے بھی دیے۔