14 مارچ ، 2025
مانسہرہ میں سرکاری اسکول کی لڑکیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنے والے ٹیچر کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق مانسہرہ کے علاقے لساں نواب میں چند روز قبل سرکاری اسکول میں زیر تعلیم لڑکی کی نازیبا ویڈیو سامنے آئی جس کے بعد متاثرہ لڑکی کےگھر والوں نے پولیس میں رپورٹ لکھوائی۔
ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے اور بھی کئی لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو بنا کر انہيں بلیک میل کیا اور وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔
پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے موبائل فون بر آمد کر لیا جب کہ ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے ملزم سے تفتیش کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی ہے۔