Time 14 مارچ ، 2025
جرائم

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز بڑھ گئے، گلشن اقبال میں عوامی تشدد سے ایک ڈاکو ہلاک

کراچی: گلشن اقبال میں  عوام نے دکان میں 2 ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی کوشش ناکام بنادی ۔

پولیس کے مطابق کراچی میں  ایک بار پھر اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ عوام نے  گلشن اقبال ابو الحسن اصفہانی روڈ پر دکان میں لوٹ مار کی کوشش ناکام بنادی  اور موقع پر موجود افراد نے 2 ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا یا جب کہ ایک ملزم اسپتال میں دوران علاج ہلاک ہوگیا۔

دوسری جانب یوسف پلازہ کےقریب ڈاکوؤں نے  خواتین سےلوٹ مار  کی گئی اور 4 ڈاکورکشے میں سوارخواتین سےزیورات لوٹ کرفرار ہوگئے۔

مزید خبریں :