Time 14 مارچ ، 2025
کھیل

معروف گولفر ٹائیگر ووڈز اور ٹرمپ جونیئر کی سابقہ اہلیہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے لگے

معروف گولفر ٹائیگر ووڈز اور ٹرمپ جونیئر کی سابقہ اہلیہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے لگے
ٹائیگر ووڈز نے 2010 سے اہلیہ سے علیحدگی کے بعد شادی نہیں کی ہے، جب کہ ڈونلڈ جونئیر اور ونیسا میں علیحدگی 2018 میں ہوئی تھی__فوٹو: غیر ملکی میڈیا

معروف گولفر ٹائیگر ووڈز اور امریکی بزنس مین اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونئیر کی سابقہ اہلیہ کی دوستی کے چرچے ہورہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائیگر ووڈز اور ونیسا ٹرمپ کی مبینہ طور پر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، ویسے تو ٹائیگر ووڈز اور ونیسا کے تعلقات سنجیدہ نہیں لیکن اس جانب بڑھ رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دونوں میں کئی چیزیں مشترکہ ہیں اور دونوں اپنی زندگی کو پرائیویٹ رکھتے ہیں جب کہ دونوں ہی والدین ہیں۔ دونوں میں ابتدائی طور پر صرف دوستی ہوئی لیکن اب معاملہ آگے بڑھ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ گزشتہ برس تھینکس گیونگ ڈے سے شروع ہوا، مبینہ طور پر تعلقات سست روی سے آ گے بڑھ رہے ہیں لیکن یہ تعلقات سنجیدہ اور مستقل ہو جائیں گے، تاہم ملاقات کیسے ہوئی کچھ واضح نہیں لیکن دونوں فلوریڈا میں رہتے ہیں۔

ونیسا کی بڑی بیٹی کائی ٹرمپ گولف کی شوقین ہیں وہ اپنے دادا کے ساتھ بھی کھیلتی ہیں،کائی ٹرمپ بھی اسی اسکول جاتی ہیں جہاں ٹائیگر ووڈز کے بچے پڑھتے ہیں،ٹائیگر ووڈز اور ونیسا نے اپنے تعلقات کو ابھی پبلک نہیں کیا۔

واضح رہے کہ ٹائیگر ووڈز نے 2010 سے اہلیہ سے علیحدگی کے بعد شادی نہیں کی ہے، جب کہ ڈونلڈ جونئیر اور ونیسا میں علیحدگی 2018 میں ہوئی تھی۔

مزید خبریں :