Time 14 مارچ ، 2025
دلچسپ و عجیب

بغیر بتائے ماں کو گھر دلانے پر امریکی خاتون نے منگنی توڑ دی

بغیر بتائے ماں کو گھر دلانے پر امریکی خاتون نے منگنی توڑ دی
خاتون اپنے 30 سالہ منگیتر سے گزشتہ 5 سالوں سے تعلق میں تھی اور رواں سال موسم خزاں میں دونوں شادی کرنے جارہے تھے۔ فوٹو فائل

امریکی خاتون نے بغیر بتائے گھر دلانے پر اپنے منگیتر سے رشتہ ختم کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ا مریکا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اپنے ہونے والے شوہر سے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی منگنی ختم کر دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 28 سالہ خاتون کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے 30 سالہ منگیتر سے گزشتہ 5 سالوں سے تعلق میں تھی اور  رواں سال موسم خزاں میں دونوں شادی کرنے جارہے تھے۔

خاتون نے بتایا کہ ان دنوں نے پیسے بچانے کیلئے بہت سی منصوبہ بندی کر رکھی تھی تاکہ وہ مستقبل میں اپنا گھر خرید سکیں اور اپنے بچوں سمیت دیگر ضروریات کیلئے پیسے جمع کرسکیں۔

خاتون نے بتایا کہ اس کے منگیتر نے میرے علم میں لائے بغیر اپنی ماں کیلئے گھر خرید لیا جس پر اسے  اپنے منگیتر پر اعتماد اٹھ گیا اور اس نے اپنی منگنی بھی ختم کر دی۔

مزید خبریں :