Time 15 مارچ ، 2025
دلچسپ و عجیب

دنیا کا سب سے بڑا سانپ کون سا اور اسکی لمبائی کتنی ہے؟

دنیا کا سب سے بڑا سانپ کون سا اور اسکی لمبائی کتنی ہے؟
پائی تھن اور ایناکونڈا کے علاوہ ٹائٹانوبوا نامی سانپ بھی دنیا کے بڑے سانپوں میں شمار کیا جاتا ہے جس کے نام سے کم لوگ واقف ہیں/ فائل فوٹو

دنیا میں سانپوں کی ویسے بہت سی نسلیں پائی جاتی ہیں لیکن پائی تھن اور ایناکونڈا کو دنیا کا سب سے بڑا سانپ شمار کیا جاتا ہے۔

یہ موضوع جانوروں میں دلچسپی رکھنے والوں میں اکثر زیر بحث آتا ہے کہ کون سا سانپ دنیا میں سب سے بڑا ہے۔

پائی تھن اور ایناکونڈا کے علاوہ ٹائٹانوبوا نامی سانپ بھی دنیا کے بڑے سانپوں میں سے ایک ہے جس کے نام سے کم لوگ واقف ہیں۔

سمتھسونین نیشنل زو اینڈ کنزرویشن بائیولوجی انسٹی ٹیوٹ کے مطابق گرین ایناکونڈا اس وقت زمین پر سانپوں کی سب سے بھاری نسل ہے، ان میں سے کچھ سانپوں کا وزن 250 کلوگرام تک ہے۔

 سب سے بڑے گرین ایناکونڈا کا کوئی سرکاری ریکارڈ موجود نہیں ہے لیکن 2016 میں برازیل میں تعمیراتی کارکنوں کو ایک سانپ ملا جو 10 میٹر لمبا تھا۔

دوسری جانب ٹائٹانوبوا کو اب تک کے سب سے بڑے سانپوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

اس سانپ کا وجود آج دنیا میں نہیں ہے کیونکہ یہ سانپ دنیا سے ناپید ہوگیا، اس کی لمبائی 13 میٹر (تقریباً 42 فٹ) تھی  اور اسے جنوبی امریکا کے جنگلات اور دریاؤں میں دیکھا گیا تھا۔

مزید خبریں :