Time 15 مارچ ، 2025
پاکستان

میر پور آزادکشمیر میں درزی سڑکوں پر نکل آئے، سلائی کے سرکاری نرخ مسترد کردیے

میر پور آزاد کشمیر میں درزی سڑکوں پر نکل آئے اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئےکپٹروں کی سلائی کے سرکاری نرخ  مستردکردیے۔

ٹیلرز  ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف چوک شہیداں میں احتجاج کیا، احتجاجی مظاہرے کے دوران  پولیس اور مظاہرین میں تصادم  بھی ہوا۔

پولیس نےلاٹھی چارج کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو  حراست میں لے لیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخ انتہائی کم ہیں، اخراجات پورے کرنا ممکن نہیں۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ عوامی شکایات پر سلائی کے ریٹ مقرر کیے گئے، طےشدہ نرخوں کی خلاف ورزی پر کارروائی کی جائےگی۔

مزید خبریں :