Time 16 مارچ ، 2025
پاکستان

کرک میں سوئی گیس آفس اور تھانوں پر حملے، 2 اہلکار شہید

کرک میں سوئی گیس آفس اور تھانوں پر حملے، 2 اہلکار شہید
 کرک کے تھانا تخت نصرتی اورتھانا خرم پربھی حملہ ہوا، پولیس حکام / فائل فوٹو

کرک میں 3 مقامات پر حملے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

ڈی پی او  کرک کے مطابق سوئی گیس آفس پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک ایف سی اہلکارشہیدجبکہ ایک اہلکار زخمی بھی ہوا۔

حکام کے مطابق کرک کے تھانا تخت نصرتی اورتھانا خرم پربھی حملہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا۔

اس کے علاوہ پشاور میں  بھی  پولیس چوکی پجگی پرمسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق ہوا جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہو گئے۔ 

مزید خبریں :