16 مارچ ، 2025
کراچی کے علاقے نرسری کے قریب گیسٹ ہاؤس سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل ہو گیا، خاتون کو اس کے شوہر نے گیسٹ ہاوس بلا کر قتل کیا۔
پولیس نے بتایا کہ مقتولہ ارم مبینہ طور پر پہلے گداگری کرتی تھی، 2 سال پہلے اس نے برنس روڈ کے ایک قصائی سے شادی کی لیکن دونوں میں اختلافات تھے، گزشتہ روز ملزم نے بیوی کو بہانے سے گیسٹ ہاؤس بلایا اور قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولہ کی بیٹی بھی وہاں موجود تھی، اسے کچھ نہیں کہا جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔