Time 16 مارچ ، 2025
دنیا

ٹرمپ نے امریکا میں 1798 کا ایلین اینیمیز ایکٹ نافذ کر دیا

ٹرمپ نے امریکا میں 1798 کا ایلین اینیمیز ایکٹ نافذ کر دیا
جنگی حالت کا قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ دشمن ملک کے شہریوں اور مقامی افراد کو بغیر سماعت کیے ڈی پورٹ کردیا جائے۔ فوٹو فائل

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملک میں 1798 کا ایلین اینیمیز ایکٹ نافذ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اقدام کا مقصد غیرملکی دہشتگرد تنظیم Tren de Aragua کو ہدف بنانا ہے۔ 

اس سے پہلے وفاقی جج نے حکم دیا تھا کہ یہ قانون وینزویلا کے 5 شہریوں کو بے دخل کرنے کے خلاف استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔

امریکی میڈیا کے مطابق جنگی حالت کا قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ دشمن ملک کے شہریوں اور مقامی افراد کو بغیر سماعت کیے ڈی پورٹ کردیا جائے۔ 

اس سے پہلے اس قانون کا 1812 میں ہونے والی جنگ، جنگ عظیم اول اور جنگ عظیم دوم کے دوران اطلاق کیا گیا تھا۔

اعلامیے کےمطابق ٹرمپ انتظامیہ کے حالیہ اقدام کے نتیجے میں وینزویلا کے تمام ایسے شہری جن کی عمر 14 برس یا اس سے زیادہ ہو اور وہ TdAکے رکن ہوں، امریکا میں موجود ہوں اور امریکا میں قانونی طورپر مستقل شہریت نہ رکھتے ہوں تو انہیں گرفتارکیا جاسکے گا اور ملک سے نکالا جاسکے گا۔

مزید خبریں :