Time 16 مارچ ، 2025
دنیا

امریکا کے سب سے بڑے سرکاری خبر رساں ادارے کے ملازمین کو جبری رخصت پر بھیج دیا گیا

امریکی حکومت نے ملک کے سب سے بڑے سرکاری خبر رساں ادارے وائس آف امریکا کے ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ رخصت پر بھیج دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکا کی دو خبر ایجنسیوں کی فنڈنگ بھی کم کر دی گئی ہے۔

اس سے پہلے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے جس میں وائس آف امریکا اور 6 دوسری سرکاری خبر ایجنسیوں کی فنڈنگ کم کرنے کا حکم دیا تھا۔

خیال رہے کہ وائس آف امریکا دنیا کی 40 زبانوں میں نشریات پیش کرتا ہے۔

مزید خبریں :