Time 17 مارچ ، 2025
جرائم

پولیس وردی میں ملبوس شخص نے بزرگ شہر ی کا اے ٹی ایم کارڈ چھین لیا، 6 لاکھ نکلوالیے

سرگودھا: سیٹلائٹ ٹاؤن میں بزرگ شہری کا اے ٹی ایم کارڈ چھین کر بھاری رقم نکوالی گئی۔

 پولیس کے مطابق 73 سالہ پینشنر کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم لینے والا شخص پولیس وردی میں تھا اور اسے رقم نکلوانےکا10 روز بعد علم ہوا۔

بزرگ شہری کے مطابق ملزم نے ان کے اکاؤنٹ سے 6 لاکھ21 ہزار روپے کی رقم نکلوالی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ بزرگ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا اورملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :