17 مارچ ، 2025
اسلام آباد: قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل دن 11 بجے ہوگا، رمضان کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی اجلاس کا تبدیل کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اِن کیمرہ ہوگا جس میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جب کہ اجلاس میں عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو ملک کی موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔
ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کیا جائے گا جس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر اور ان کے نامزد نمائندےشرکت کریں گے، متعلقہ اراکین کابینہ بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔