کھیل

نیشنل ٹی20کپ: ٹریننگ کے دوران فاٹا ریجن کےکھلاڑی آنکھ پرگیند لگنے سے زخمی ہوگئے

نیشنل ٹی20کپ: ٹریننگ کے دوران فاٹا ریجن کےکھلاڑی آنکھ پرگیند لگنے سے زخمی ہوگئے
فوٹو: فائل

لاہور: نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں ٹریننگ کے دوران فاٹا ریجن کے کھلاڑی  آصف آفریدی آنکھ پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق  لیفٹ آرم اسپنر آصف آفریدی کو قذافی اسٹیڈیم  میں ٹریننگ سیشن کے دوران دائیں آنکھ پہ گیند لگی، آصف آفریدی کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ایکسرے رپورٹ میں آصف آفریدی کی ہڈی میں فریکچرکی تصدیق ہوگئی۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ  انجری کے بعد آصف آفریدی نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔ پی سی بی میڈیکل ڈیپارٹمنٹ آصف آفریدی کی مانیٹرنگ جاری  رکھےگا، ماہر چشم کے ساتھ پی سی بی میڈیکل پینل آصف آفریدی کے ری ہیب کو ترتیب دےگا۔

پی سی بی کا کہنا ہےکہ لاہور قلندرز میں شامل آصف آفریدی کے پی ایس ایل سے بھی باہر ہونےکا خدشہ ہے۔

 لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا اور فخر زمان نے اسپتال میں آصف آفریدی سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔

ذرائع کے مطاب کل صبح سات بجے آصف آفریدی کی آنکھ کے پاس ہڈی کا آپریشن کیا جائےگا، آصف آفریدی کو سوجن کے باعث دائیں آنکھ سے فی الحال کچھ نظر نہیں آرہا۔

مزید خبریں :