Time 17 مارچ ، 2025
پاکستان

دہشتگرد حملوں میں بزدلی دکھانے والے اہلکاروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، ڈی جی لیویز فورس بلوچستان

ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان عبدالغفار  مگسی نے صوبے میں دہشت گرد حملوں کے دوران غفلت یا بزدلی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کردیا۔

ڈی جی لیویز فورس نےکہا ہےکہ یہ اعلان بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

ڈی جی لیویز فورس کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اہلکار دہشت گردوں کے سامنے بزدلی دکھاتا ہے یا اپنی ذمہ داری میں غفلت برتتا ہے اور ہتھیار دہشت گردوں کے حوالے کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائےگی اور ایسے اہلکاروں کی دوبارہ ملازمت کی درخواست کسی صورت منظور نہیں کی جائےگی۔

ڈی جی لیویز نے لیویز اہلکاروں کو دہشت گرد حملوں کا فوری اور  بہادری سےجواب دینے کی ہدایت کردی ہے اور کہا ہےکہ لیویز فورس کو دہشت گردوں کے خلاف ہرممکن اقدامات  کرنا ہوں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہےکہ لیویز فورس عوام کی حفاظت کے لیے تمام تر صلاحیتوں کو بروئےکار لائےگی۔

مزید خبریں :