Time 17 مارچ ، 2025
پاکستان

ریپ یا شادی کےبغیرپیدا بچوں کی کفالت بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری قرار، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ

لاہورہائیکورٹ نے ریپ یا شادی کے بغیرپیدا بچوں کی کفالت بائیولوجیکل والد کی ذمہ داری قرار دے دی۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے ٹرائل کورٹ کےفیصلے کے خلاف شہری محمد افضل کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا ۔

عدالت نے قراردیا کہ جوبچی کے پیداہونے کا ذمہ دار ہے وہی اس کے اخراجات کا بھی ذمہ دار ہے۔ 

عدالت کے فیصلے کے مطابق بائیولوجیکل والدکی اخلاقی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ اپنےناجائزبچےکی ذمہ داری اٹھائے۔

ہائیکورٹ نے پانچ سالہ کے خرچے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ کردیا اور ہدایت کی کہ ٹرائل کورٹ شواہد کی روشنی میں دوبارہ فیصلہ کرے۔

عدالت نے تمام فریقین کو بھی ٹرائل کورٹ کےروبروپیش کرنے کی ہدایت کی۔ 

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ریکارڈکے مطابق 2020 میں درخواست گزار نے خاتون مریم سے مبینہ زیادتی کی، درخواست گزار کے خلاف زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

مبینہ زیادتی کے نتیجے میں خاتون نے بیٹی کو جنم دیا اور بچی کے خرچے کیلئے بائیولوجیکل والد کے خلاف دعویٰ دائرکیا، ٹرائل کورٹ نے خاتون کا دعویٰ تسلیم کرتے ہوئے بچی کا 3 ہزارخرچہ مقرر کیا تھا۔

درخواست گزار محمد افضل نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کےخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

مزید خبریں :