17 مارچ ، 2025
لاہور: پنجاب بھر کےکالجز کےکلاس رومز میں موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی لگادی گئی۔
ڈائریکٹرکالجز پنجاب نے صوبےکے تمام کالجز کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہےکہ موبائل فون کے استعمال سے ڈسپلن کی خلاف ورزی اور تعلیم پر توجہ متاثر ہوتی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہےکہ کلاس رومز میں موبائل فون کے استعمال سے پڑھائی پر توجہ بھی کم ہوجاتی ہے۔
مراسلے میں ڈائریکٹرکالجز پنجاب کی جانب سے ہدایت کی گئی ہےکہ اساتذہ اور طالب علم کلاس رومز میں موبائل فون کا استعمال نہ کریں۔