Time 18 مارچ ، 2025
دنیا

بھارتی شہر ناگپور میں شہنشاہ اورنگزیب کامقبرہ گرانے کیلئے مظاہرے، فسادات پھوٹ پڑے

ناگپور: بھارت میں واقع  شہنشاہ اورنگزیب کامقبرہ گرانے کیلئے انتہا پسندوں کی جانب سے مظاہرے کیے گئے جس کے بعد شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے۔ 

تفصیلات کے  مطابق گزشتہ روز بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ناگپور میں مغل شہنشاہ اورنگزیب کا مقبرہ گرانے کےلیے مظاہرے کیے گئے جس سے شہر میں ہندو مسلم کشیدگی پھیل گئی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق ناگپو ر شہر میں کئی گاڑیاں جلادی گئیں، مکانوں پر پتھراؤ کیا گیا جس سےکئی افراد زخمی ہوگئے جب کہ پولیس نے 20 افراد کو حراست میں لے لیا اور علاقے میں دفعہ 144 بھی نافذ کردی۔

کانگریس کے رہنما ہرش وردن نےفسادات کا ذمہ دار ریاستی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ کئی روز سےریاستی وزرا اشتعال انگیز اور لوگوں کواکسانے والی تقاریرکررہے تھے۔ 

مزید خبریں :