Time 18 مارچ ، 2025
پاکستان

آج پیش ہے ڈرائی چکن چلی ود چائنیز رائس

آج پیش ہے ڈرائی چکن چلی ود چائنیز رائس
آج افطاری میں دسترخوان کو چائنیز کھانے سے سجائیں/ فائل فوٹو

آج افطاری میں دسترخوان کو چائنیز کھانے سے سجائیں۔

آج افطاری کے بعد کھانے میں کھائیں ڈرائی چکن چلی ود چائنیز رائس جس کی ترکیب ذیل میں دی گئی ہے۔

اجزاء: چاول 2 کپ (چکن کی یخنی میں ابالیں)، چکن آدھا کلو (ٹکڑوں میں کاٹ لیں)، نمک حسب ضرورت، زیتون کا تیل 5 چائے کے چمچے، کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ،گاجر، شملہ مرچ، ہری پیاز، حسب ضرورت (سب کو باریک کاٹ لیں)، ہری مرچیں 4 عدد، چکن یخنی ایک کپ، سویا سوس 2 کھانے کے چمچے، چائنیز نمک ڈیڑھ چائے کا چمچہ، پساہوا لہسن ایک سے ڈیڑھ کھانے کا چمچہ۔

ترکیب: سب سے پہلے چاول کو مرغی کی یخنی میں تین کنی ابال لیں پھر اسے الگ رکھ دیں، اس کے بعد کڑاہی میں تھوڑا سا زیتون کا تیل، کٹی ہوئی سبزیاں اور چاول ڈال کر فرائی کریں، اسی دوران اس میں چائنیز نمک، کالی مرچ ڈالیں اور اسے الگ اتار کر رکھ لیں، پھر فرائی پین میں 3چمچے زیتون کا تیل، چکن کے ٹکڑے اور پسا ہوا لہسن ڈال کر فرائی کرلیں۔

اس کے بعد چکن کی یخنی (جو پہلے نکال کر الگ رکھی ہوئی تھی) تقریباً ایک کپ اس میں ڈال کر خشک کرلیں، خشک ہونے پر اس میں ادرک (لمبی کٹی ہوئی) سویا ساس اور ہری مرچیں ڈال دیں پھر الگ ڈش میں چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔

مزید خبریں :