Time 18 مارچ ، 2025
پاکستان

بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ کو غیر معینہ مدت کیلئے بندکر دیا گیا

بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ کو غیر معینہ مدت کیلئے بندکر دیا گیا
فوٹو: فائل

کوئٹہ میں قائم بلوچستان یونیورسٹی کو غیر معینہ مدت کےلیے بند کر دیا گیا،  انتظامیہ نے سٹی سمیت تمام کیمپس کا تدریسی عمل آن لائن کردیا ۔

کوئٹہ میں بلوچستان یونیورسٹی اور تمام کیمپس میں تدریسی سرگرمیاں ورچوئل لرننگ پر منتقل کردی گئی ہیں۔

سرداربہادرخان ویمن یونیورسٹی میں پہلے ہی طالبا ت کے لیے آن لائن کلاسز کا اجراء کیا جاچکا ہے۔

بلوچستان آئی ٹی یونیورسٹی (بیوٹمز)  میں تمام کلاسز عید الفطر تک معطل کردی گئی ہیں۔

یونیورسٹی اعلامیےکے مطابق  آئی ٹی یونیورسٹی کی تمام کلاسز آن لائن ہوں گی،  آئی ٹی یونیورسٹی ٹرانسپورٹیشن سروس غیر معینہ مدت تک بند کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق  یونیورسٹی کے ژوب اور مسلم باغ کیمپس میں تدریسی عمل معمول کے مطابق ہوگا۔

ذرائع کے مطابق یونیورسٹیوں کو سکیورٹی خدشات کی بناء پر بند کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :