Time 18 مارچ ، 2025
کاروبار

ایک لیٹرپیٹرول پر107 روپے 12 پیسے ٹیکس، ڈیوٹیز اور مارجنز کی وصولی کی جا رہی ہے: دستاویز

ایک لیٹرپیٹرول پر107 روپے 12 پیسے ٹیکس، ڈیوٹیز اور مارجنز کی وصولی کی جا رہی ہے: دستاویز
شہریوں کیلئے پیٹرول کی قیمت 255 روپے 63 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسےفی لیٹر مقرر ہے: دستاویز— فوٹو:فائل

صارفین پرپیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس، ڈیوٹیز، مارجنز  کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

جیو نیوز کو موجود دستاویز کے مطابق ایک لیٹرپیٹرول پر107روپے 12 پیسے ٹیکس، ڈیوٹیز اورمارجنز کی وصولی کی جا رہی ہے جبکہ ڈیوٹی سے پہلے پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت 148روپے 51 پیسے فی لیٹر بنتی ہے۔

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل پر104روپے 59 پیسے ٹیکس، ڈیوٹیز اورمارجنزکی وصولی جاری ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 154 روپے 06  پیسے فی لیٹر بنتی ہے۔

دستاویز کے مطابق پیٹرول اورہائی اسپیڈ ڈیزل پر 70 روپے فی لیٹر لیوی عائد ہے، پیٹرول کے فی لیٹرمیں 15 روپے 28 پیسے اور ہائی اسپیڈ کے فی لیٹرمیں 15 روپے78 پیسے کسٹمزڈیوٹی شامل ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 8 روپے 64 پیسے فی لیٹر ڈیلرز کمیشن لیا جا رہا ہے، فی لیٹر پیٹرول، ہائی اسپیڈ ڈیزل پر7 روپے87 پیسے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن ہے۔

پیٹرول کے فی لیٹر میں 5 روپے33پیسے ان لینڈ فریٹ ایکولایزیشن مارجن اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کے فی لیٹرمیں2روپے30 پیسے آئی ایف ای ایم شامل  ہے۔

دستاویز کے مطابق اِس وقت پیٹرول اور ڈیزل پر کسی قسم کا کوئی سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جارہا، شہریوں کیلئے پیٹرول کی قیمت 255 روپے 63 پیسے فی لیٹر  اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 258 روپے 64 پیسےفی لیٹر مقرر ہے۔

مزید خبریں :