19 مارچ ، 2025
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے اور شہر میں سمندری ہوائیں 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پچھلے24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ جمعہ سے کراچی میں درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ہے اور اس دوران درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
جمعہ سے شہر کا موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، دن میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں،شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے جب کہ 25 مارچ سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے دنوں میں درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔